حیسہ

حیسہ

اہل مدینہ کی میراث.

مدنی حیسہ: ایک پرتعیش ڈش ہے جو غذائیت اور لذیذ ذائقے کو یکجا کرتی ہے۔ اسے مدینہ منورہ کے لوگوں کا ورثہ سمجھا جاتا ہے، اور یہ اپنے مخصوص ذائقے اور خوشبو کے لیے مشہور ہے۔

مدینہ منورہ کی حیسہ مٹھائی:

اسے پرتعیش مقبول مٹھائیوں کے ورثے کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔اس کے اہم اجزاء میں کھجور ہے ، جس سے مدینہ منورہ کے کھیت ممتاز ہیں ، پھر اس میں آٹا، دیسی گھی، تل یا کلونجی ، اور پسے ہوئے خشک میوہ جات حسب خواہش شامل کیے جاتے ہیں۔

عربی قہوے کے ساتھ حیسہ:

حیسہ کو ، گیندوں یا کیوبز کی شکل دے کر،عربی قہوے کے ساتھ گرم گرم پیش کیا جاتا ہے ، یا اسے اس کی اصلی شکل میں ، گھی اور آٹے کے مکسچر یا مائعطحینہ کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔

یہ کہاں سے کھایا جا سکتا ہے؟

آپ بہت سے قدیم اور پرتعیش مٹھائی کی دکانوں سے مدنی حیسہ کا مزہ چکھ سکتے ہیں، یہ انتہائی لذیذ ہے اور اس کا ذائقہ ناقابل فراموش ہے۔