قباء ایونیو(واکنگ ٹریک)
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
یہ مدینہ کے سب سے بڑے اور اہم میدانوں میں سے ایک ہے جو پیدل چلنے کی مشق کے لیے موزوں ہے۔ طویل مسافتوں میں پیدل چلنےکے لیے اولین راستہ
یہ طویل مسافتوں میں پیدل چلنے کے لیے خاص راستہ ہے،جس میں واک وے کے ساتھ ورزش کے آلات میسر ہیں ،اور واک وے معاشرے کے مختلف طبقات کو آرام و سکون کر کہ راحت حاصل کرنے یا ورزش کرنے میں وقت گزارنے پر راغب کرتا ہے، اور الھجرہ واک وے مدینہ کے اولین پیدل سفر کے میدانوں میں شمار ہوتاہے۔
الھجرہ واک وےکو "کوالٹی آف لائف" پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ، جو مملکہ کے ویژن 2030 کے پروگراموں میں سے ایک ہے ،جو ایک ایسے ماحول کی تعمیر کرنا اور اسے پروان چڑھانا جو مثبت طرز زندگی کے لیے ضروری ہیں، جیسے کہ ورزش اور کھیلیں، ثقافت، ورثہ، فنون، اور تفریح، وغیرہ۔
الھجرہ واک وے پیدل چلنے کے لیے وسیع اور آرام دہ راستوں کی خصوصیت رکھتا ہے، اور اس کے دونوں طرف کھجور کے درختوں سے مزین سبزہ زار علاقہ ہے۔ واک وے کو مکمل روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ، اور واک وے 3 کلومیٹر لمبا ہے، جس کے دونوں طرف پارکنگ کی جگہیں ہیں۔ واک وے میں درج ذیل خصوصیات ہیں :
• تجارتی سرگرمیوں اور ریستوراں کے لحاظ سے یہ مدینہ کے اہم علاقوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
• یہ شہر کے مکینوں اور مہمانوں کے لیے ورزش اورکھیلوں کے لیے ایک اہم آوٹ لٹ سمجھا جاتا ہے۔
• اس کی خصوصیات میں اس کی لمبائی اور چوڑائی، اور دونوں طرف شجر کاری ، اور بیٹھنے اور آرام کرنے کے لیے اس کا موزوں ہونا ،قابل ذکر ہے۔
• واک وے ورزش اور کھیلوں کے آلات سے آراستہ ہے۔
• گروسری اسٹورز، ریستوراں اور کیفے اس کے دونوں جانب موجود ہیں۔
واک وے مسجد قباء سے تقریباً 2.80 کلومیٹر دور عباس بن عبادہ سٹریٹ پر واقع ہے اور یہ شاہ عبداللہ سٹریٹ سے شروع ہو کر زرارہ بن قیس سٹریٹ تک جاتا ہے، اور واک وے اور اس کی تمام سہولیات دن بھر کھلی رہتی ہیں۔
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
یہ خاندان کی تمام تفریحی اور ثقافتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور آرام، تفریح اور کھیلوں میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔