وہ مقامات جن کی زیارت نبی کریم ﷺ نے کی تھی۔

وہ مقامات جن کی زیارت نبی کریم ﷺ نے کی تھی۔

3 گھنٹے

آپ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے اس سفر میں آگے بڑھتے ہیں، آپ مسجد نبوی کے سکون اور راحتوں سے نکل کر بقیع کے پاس سے گزرتے ہیں، جہاں بہت سے صحابہ دفن ہیں، پھر آپ احد میں اترتے اور سفر کا اختتام مسجد قباء میں نماز ادا کرنے کے ساتھ کرتے ہیں۔

  • بغیر ٹکٹ بغیر ٹکٹ
  • مسجد مسجد
  • گاڑی گاڑی
  • فیملی کیلئے مناسب فیملی کیلئے مناسب
وجہہ سفر

سفر کا آغاز:

مسجد نبوی سے روانگی

1
مسجد نبوی 30 منٹس
مسجد نبوی

دو مقدس مساجد میں سے دوسری، اور مسجد الحرام کے بعد اسلام کی سب سے بڑی مسجد، دنیا بھر سے مسلمان اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس کی نشانیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، اور آپ کے ساتھیوں مہاجرین اور انصار کے مقام سے منسلک تھیں۔ مزید

بقیع قبرستان کی طرف جانا

2
بقیع  قبرستان 15 منٹس
بقیع قبرستان

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ساتھیوں کے لیے آخرت کا پہلے گھر کے طور پر منتخب کیا جس میں وہ دفن ہوں اور جس میں وہ جمع ہوں چنانچہ آپ کے 10 ہزار معزز صحابہ کرام کو اس میں دفن کیا گیا۔ اور اس میں دفن ہونے والے صالحین کی کثیر تعداد کی وجہ سے انہوں نے اسے جنت البقیع کا نام دیا۔ مزید

احد پہاڑ کی طرف جانا۔

3
احد پہاڑ 30 منٹس
احد پہاڑ

ایک عظیم الشان پہاڑجس کو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں خاص مقام حاصل ہے، آپ نے فرمایا: (احد وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں)۔ مزید

مسجد قبا ء کی طرف جانا

4
مسجد قباء 30 منٹس
مسجد قباء

اسلام میں پہلی مسجد جو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعمیر کی، اس کا سنگ بنیاد آپ کے دو محترم ہاتھوں سے رکھا گیا اور اس کی عمارت مہاجرین اور انصار نے اٹھائی۔ اور اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پڑھے جانے والے قرآن میں اپنے فضل کو واضح کیا: "وہ مسجد جو روز اول سے تقویٰ پر قائم ہوئی، وہ تمہارے لیے اس میں کھڑے ہونے کے زیادہ لائق ہے۔"[سورہ توبہ : 108] مزید

سفر کا اختتام:

اس کے ساتھ ہی سفر ختم ہوتا ہے۔

سفارش کردہ ٹرپس