نبوی مساجد (1)

نبوی مساجد (1)

3 گھنٹے

.

  • بغیر ٹکٹ بغیر ٹکٹ
  • مسجد مسجد
  • پیدل سفر پیدل سفر
  • گاڑی گاڑی
وجہہ سفر

سفر کا آغاز:

مسجد قباء کی طرف روانگی

1
مسجد قباء 20 منٹس
مسجد قباء

اسلام میں پہلی مسجد جو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعمیر کی، اس کا سنگ بنیاد آپ کے دو محترم ہاتھوں سے رکھا گیا اور اس کی عمارت مہاجرین اور انصار نے اٹھائی۔ اور اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پڑھے جانے والے قرآن میں اپنے فضل کو واضح کیا: "وہ مسجد جو روز اول سے تقویٰ پر قائم ہوئی، وہ تمہارے لیے اس میں کھڑے ہونے کے زیادہ لائق ہے۔"[سورہ توبہ : 108] مزید

مسجد بنی انیف کیجانب

2
مسجد  بنی انیف 10 منٹس
مسجد بنی انیف

ایک تاریخی مسجد جو ایک ایسی جگہ پر بنائی گئی ہے جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی تھی۔ آج مسلمان اس کے منفرد طرز تعمیر کو دیکھنے کے لیے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی سیرت سے متعلق چیزوں کو یاد کرنے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ . مزید

مسجد جمعہ کی طرف روانگی

3
مسجد جمعہ 20 منٹس
مسجد جمعہ

مسجد جمعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مصلی ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں پہلا جمعہ ادا کیا۔ یہ مسجد مسجد نبوی سے 2,300 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ مزید

مسجد عتبان بن مالک کیجانب روانگی

4
مسجد عتبان بن مالک: 10 منٹس
مسجد عتبان بن مالک:

عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے درخواست کی کہ ان کے گھر میں ایک جگہ نماز پڑھا دیں تاکہ وہ اسے مصلی بنا سکیں۔

مسجد اجابہ کی جانب

5
مسجد اجابہ 10 منٹس
مسجد اجابہ

مسجد الاجابہ وہ مسجد ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور تین دعاووں کے مشاہدہ کا شرف حاصل ہے جن میں سے دو کو قبولیت کا شرف حاصل ہوا۔ مزید

مسجد سجدہ کیجانب

6
مسجد سجدہ 15 منٹس
مسجد سجدہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مقام پر یہ بشارت دی گئی کہ مسلمانوں میں سے جس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا تو اللہ تعالی اس پر اپنی رحمت نازل فرمائے گا۔ یہ خوشخبری سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم شکر کی نیت سے سجدہ ریز ہوگئے. مزید

مسجد شیخین

7
مسجد شیخین 15 منٹس
مسجد شیخین

ایک قدیم مسجد جو اس مقام پر تعمیر کی گئی ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ احد کے لیے جاتے وقت خیمہ زن ہوے اور اپنے لشکر کا جائزہ لیا تھا۔ یہاں آپ نے اپنے صحابہ میں سے جنگجو افراد کو منتخب کیا اور عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کیں۔ اسی مقام پر آپ نے رات گزاری۔ مزید

سفر کا اختتام:

اس طرح نبوی مساجد کے ٹور کا پہلا حصہ مکمل ہوا۔

سفارش کردہ ٹرپس