مدینہ منورہ میں 12 گھنٹے

مدینہ منورہ میں 12 گھنٹے

12 گھنٹے

اس ٹور میں آپ مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کو جانیں گے، جیسے مسجد قبلتین، غزوہ خندق کا مقام اور وہاں کے تاریخی مقامات، اس ٹور کا اختتام روایتی بازار پر ہوگا جہاں آپ مدنی معاشرے کی قدیم روایا ت کو جان سکیں گے۔

  • بغیر ٹکٹ بغیر ٹکٹ
  • مسجد مسجد
  • بازار بازار
  • گاڑی گاڑی
  • فیملی کیلئے مناسب فیملی کیلئے مناسب
وجہہ سفر

سفر کا آغاز:

مسجد قدیم سے ابتدا

1
مسجد نبوی 180 منٹس
مسجد نبوی

دو مقدس مساجد میں سے دوسری، اور مسجد الحرام کے بعد اسلام کی سب سے بڑی مسجد، دنیا بھر سے مسلمان اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس کی نشانیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، اور آپ کے ساتھیوں مہاجرین اور انصار کے مقام سے منسلک تھیں۔ مزید

احد پہاڑ کی جانب روانگی ، مقبرہ شہدا کی زیارت، اور جبل احدوجبل رماۃکا مشاہدہ

2
شہداء احد  کا میدان 30 منٹس
شہداء احد کا میدان

.مدینہ کی مشہور یادگاروں میں سے ایک، جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے اور اس کے شہداء کے لیے مغفرت کی دعا کرتے۔ مزید

مسجد قبلتین کی جانب روانگی

3
دو قبلوں والی مسجد 20 منٹس
دو قبلوں والی مسجد

مدینہ منورہ کی ایک اہم ترین تاریخی مسجد جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و توقیر فرمائی اور ان کی خواہش اور امید پوری کی کہ قبلہ کو بیت المقدس سے کعبہ کی طرف منتقل کیا گیا اور رب تعالی کی وحی سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو گئی ۔ ارشاد ربانی ہےترجمہ : سو ہم آپکو اس قبلہ کی طرف متوجہ کرینگے جس سے آپ خوش ہو جائینگے۔ مزید

خندق کے علاقہ میں سبعہ مساجد کی طرف روانگی

4
سات مسجدیں 30 منٹس
سات مسجدیں

سات مسجدیں کا شمار ان مقامات میں ہوتا ہے جن کی زیارت کا اہتمام مدینہ آنے والے کرتے ہیں۔ یہ چھوٹی چھوٹی مساجد کا ایک مجموعہ ہےجس کو خندق کی جگہ پر غزوہ خندق کی یاد تازہ رکھنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ مزید

مسجد قباء کی طرف روانگی

5
مسجد قباء 20 منٹس
مسجد قباء

اسلام میں پہلی مسجد جو کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعمیر کی، اس کا سنگ بنیاد آپ کے دو محترم ہاتھوں سے رکھا گیا اور اس کی عمارت مہاجرین اور انصار نے اٹھائی۔ اور اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پڑھے جانے والے قرآن میں اپنے فضل کو واضح کیا: "وہ مسجد جو روز اول سے تقویٰ پر قائم ہوئی، وہ تمہارے لیے اس میں کھڑے ہونے کے زیادہ لائق ہے۔"[سورہ توبہ : 108] مزید

الطباخہ بازار کی طرف روانگی

6
پکوان بازار 60 منٹس
پکوان بازار

ایک ایسی جگہ جو مدینے کے ذائقے اور علاقائی پکوان اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مقبول پکوانوں کے مدنی ذوق سے ملاپ کے تجربے(اس کو کھا کر آزمانے) کے لیے مشہور ہے ۔ مزید

سویقہ بازار اور مدینہ منورہ کی لیبارٹیز کیجانب

7
سویقہ بازار اور العینیہ  کارخانہ 30 منٹس
سویقہ بازار اور العینیہ کارخانہ

مدینہ میں خواتین کے لیے ایک مقبول، بازار، جس میں خاندانوں کے ہاتھوں سے بنی دستکاری اور تخلیقی دستکاری کی مصنوعات پیش کی جاتی ہیں۔ مزید

سفر کا اختتام:

یہاں ہمارے ٹور کا اختتام ہوتا ہے۔

سفارش کردہ ٹرپس