دو قبلوں والی مسجد
مدینہ منورہ کی ایک اہم ترین تاریخی مسجد جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و توقیر فرمائی اور ان کی خواہش اور امید پوری کی کہ قبلہ کو بیت المقدس سے کعبہ کی طرف منتقل کیا گیا اور رب تعالی کی وحی سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہو گئی ۔ ارشاد ربانی ہےترجمہ : سو ہم آپکو اس قبلہ کی طرف متوجہ کرینگے جس سے آپ خوش ہو جائینگے۔