کنگ فہد پارک

  • بچوں کیلئے مناسب بچوں کیلئے مناسب
  • اینٹری ٹکٹ کی ضرورت نہیں اینٹری ٹکٹ کی ضرورت نہیں
  • معذور افراد کیلئے مناسب معذور افراد کیلئے مناسب

یہ خاندان کی تمام تفریحی اور ثقافتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور آرام، تفریح اور کھیلوں میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔

روح، دماغ اور جسم کے لیے:

کنگ فہد پارک اپنی نوعیت میں منفردپارک ہے، کیونکہ یہ دلکش فطرت، کھیلوں کے مقامات، اور تفریحی اور ثقافتی مراکز کو یکجا کرتا ہے۔

یہ مسجد نبوی کے جنوب میں اس سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ایک ثقافتی اور تفریحی جگہ:

مدینہ منورہ کی سیاحوں کی نظر میں بڑی قدر ہے اور کنگ فہد پارک کے قیام کے بعد مدینہ کے لوگوں اور سیاحوں کے لیے ایک سماجی اور ثقافتی مقام بن گیا ہے،کیونکہ یہ (پارک)تفریحی سہولیات،ثقافتی تقریبات اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے سبزہ زار ، اورثقافتی عمارتوں پر مشتمل ہے۔

سبزہ زار پارک کے میدان:

یہ پارک مدینہ منورہ کے خوبصورت ترین پارکوں میں سے ایک ہے اور اس کی خاصیت اس کی سبز جگہوں اور گھنے، لمبے درختوں سے ہے۔ پارک کو ڈیزائن کرنے میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا تھا کہ اسے تفریحی، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے مطابق تقسیم کیا جائے، اس کے علاوہ پارک میں بہت سے ثقافتی اور سماجی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

پارک مملکہ کے وژن کے مطابق:

مملکت سعودی عرب نے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی ہے، اور اس مقصد کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔ میونسپلٹی نے شہری منظر نامے کو بہتر بنانے اور پارک کی سہولیات کو ترقی دینے کے لیے کام کیا ہے، جس میں نئی سہولیات کا قیام اور اضافہ کیا گیا ہے۔ جیسے کار پارکنگ کی تعداد 20,000 مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ 8 مین کار پارکنگ ، اور 20 سائیڈ کار پارکنگ اور 10،000 مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ پیدل چلنے والوں کے فٹ پاتھ بنائے گئے،علاوہ ازیں روشنی والے سائن بورڈز اور دو ٹیلی ویژن اسکرینیں بھی نصب کی گئیں۔

پارک کی سہولیات:

کنگ فہد پارک وسیع اور خدمات و سرگرمیوں میں متنوع ہے، اور اس میں بہت سے تفریحی عناصر شامل ہیں، بشمول:

- چہل قدمی اور رننگ ٹریکس

- بیٹھنے کی جگہ

- تفریحی پروگرام اور تقریبات

- ریستوراں۔

- ثقافتی مقامات۔

- چھوٹوں بچوں کے لئے کھیل کے میدان۔

- کھیل کے میدان اور گھڑسواری کا علاقہ

- مصنوعی جھیل

-العینیہ مارکیٹ اور تراثی علاقہ

- سٹی سینٹر فار آرٹس

پارک کا دورہ کریں:

یہ پارک روزانہ شام کو زائرین، سیاحوں، کھیلوں سے محبت کرنے والوں اور تفریح و آرام چاہنے والوں کے استقبال کیلئے کھلتا ہے ۔

جغرافیائی محل وقوع
گھومنا 360