حجاز ریلوے میوزیم
اس میں آپ اسلامی تہذیب اور اس کی قدیم تاریخ کے مناظر کو ایک ہی چھت تلے دیکھتے ہیں۔
دار المدینہ میوزیم مدینہ طیبہ میں اسلامی تہذیب کی ایک یادگار ہے۔ اس میں پیغمبر کی سیرت کے ابواب کو مجسم کیا گیا ہے، اور مدینہ کے ورثے کی خصوصیات، اسکی یادگاروں اور آثار اور تاریخی واقعات کو محفوظ کیا گیا ہے۔ اس کے زائرین ایک منفرد ثقافتی اور جذباتی سفر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
یہ میوزیم مدینہ کی اہم ترین نشانیوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ اسلامی ثقافتی ورثے کو تخلیقی طریقوں سے ظاہر کرنے والا پہلا عجائب گھر ہے۔یہ ایسے ماڈل پیش کرتا ہے جو حقیقت کی روداد سناتےہیں اور شہری ورثے کو آویزاں کرنے والی تصاویر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے خاص اہتمام کے ساتھ اور گزرتے زمانوں کے آثار قدیمہ کے ذخیرے کے ساتھ موجود ہے۔
عجائب گھر کو 2011ء میں کھولا گیا تھا، اور اس کے قیام کا مقصد مسجد نبوی کے آس پاس سے ہٹائے گئے اسلامی اور تعمیراتی یادگاروں اور تاریخی نوشتہ جات کو محفوظ کرنا تھا تاکہ اسے وسعت دی جا سکے، اور قوم کا موجودہ دور سے اپنے ماضی سےمنسلک ہو سکے۔ ، اور یہ کہ نئی نسلیں مدینہ کے اسلامی ثقافتی ورثے سے محروم نہ رہیں۔
میوزیم میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا ہال شہری اور ثقافتی ورثے کا ہال مہمان نوازی کا ہال بیرونی باغ آثار قدیمہ کا بازار اور میوزیم کی دکان شامل ہے۔ اس میں جمع شدہ نایاب اشیاء کی ایک وسیع رینج دکھائی گئی ہے: غلاف کعبہ کے کچھ حصے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے اور اس کے بعد کے نایاب سکے، اموی دور کے مٹی کے برتن ،اسلامی مخطوطے ، نایاب زیورات ونوادرات اور مدنی کے کچھ ثقافتی و تاریخی کپڑے اور کچھ ایسی نوادرات بھی ہیں جو اسلام تاریخ سے پہلے کی ہیں۔
میوزیم نے مدینہ کے تاریخی آثار اور تعمیراتی ورثے پر 44 سے زیادہ کتابیں شائع کی ہیں اور اس میں ایک لائبریری ہے جس میں بہت سی کتابیں تحقیقی اور خصوصی رسالے موجود ہیں۔اس میں زائرین اور سیاحوں کے علاوہ طلباء علم اور محققین بھی آتے ہیں۔اس کے افتتاح کے بعد سے دنیا بھر سے اس میں آنے والی 52 قومیتوں کے زائرین کی تعداد 300,000 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
میوزیم شہر کے مشرق میں، حرمین ٹرین اسٹیشن کے سامنے، نالج اکنامک سٹی میں واقع ہے، اور جمعہ کے علاوہ ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
اس میں آپ اسلامی تہذیب اور اس کی قدیم تاریخ کے مناظر کو ایک ہی چھت تلے دیکھتے ہیں۔
.یہاں زائر، مسجد نبوی کی عظمت اور اس میں مسلم حکمرانوں کی دیکھ بھال اور اس کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے اور اسلامی فن تعمیر کی سب سے خوبصورت تصویر کی جھلک دیکھتا ہے۔