مسجد نبوی کے أبواب

  • موجود موجود
  • مسجد نبوی شریف کے بیرونی صحنوں سے متصل مسجد نبوی شریف کے بیرونی صحنوں سے متصل
  • خارجی + داخلی خارجی + داخلی
  • معذور افراد کیلئے مناسب معذور افراد کیلئے مناسب

مسجد نبوی کے دروازے اپنے خوبصورت نقوش اور دل فریب حسن کے ساتھ آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ ان دروازوں کو اعلی بین الاقوامی اور فنی معیارات کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، پھر خوبصورت اسلامی نقوش کی نقش نگاری کے ذریعے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں۔

ابواب مسجد نبوی کی تاریخ:

مسجد نبوی کی پہلی تعمیر کے موقع پر اس کے تین دروازے تھے:

1. جب قبلہ بیت المقدس ہوا کرتا تھا تو موجودہ قبلہ کی جہت میں ایک دروازہ تھا۔ تحویل قبلہ کے بعد مسجد کی جنوبی دیوار میں دروازے کو بند کرکے شمالی دیوار میں دروازہ کی تعمیر کی گئی۔

2. مسجد کے مغربی جانب باب عاتکہ تھا جسے اب باب رحمت کہتے ہیں۔

3. مسجد کے مشرقی جانب باب عثمان تھا جو اب باب جبریل کے نام سے موجود ہے۔

عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی توسیع کے بعد مسجد میں دروازوں کی تعداد چھے ہوگئی۔

دور حاضر میں مسجد نبوی کے أبواب:

مسجد نبوی کی ہر توسیع کے ساتھ اس کے رئیسی دروازوں کو محفوظ رکھتے ہوے أبواب مسجد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ موجودہ زمانے میں مسجد نبوی کے 86 دروازے ہیں جن کی واضح numberingکی گئی ہے۔ ان میں سے اکثر دروازے نمازیوں کی بڑی تعداد کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

جغرافیائی محل وقوع
گھومنا 360