پکوان بازار
ایک ایسی جگہ جو مدینے کے ذائقے اور علاقائی پکوان اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مقبول پکوانوں کے مدنی ذوق سے ملاپ کے تجربے(اس کو کھا کر آزمانے) کے لیے مشہور ہے ۔
ایک بہت بڑی اور متنوع لائبریری جو مدینہ کی سب سے بڑی پبلک لائبریری شمار ہوتى ہے، اور یہ پچاس سال سے زیادہ پہلے قائم کی گئی تھی۔ یہ خطے کے نمایاں ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔
ایک عوامی کتب خانہ جسے 1380 ہجری میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے سامنے قائم کیا گیا، پھر اسے البحر محلے میں اپنے تاحال موجودہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اس میں مختلف ثقافتی شعبوں کی جدید اور پرانی کتابیں موجود ہیں۔ اس میں بہت سی نایاب کتابیں اور مخطوطات بھی شامل ہیں،جو كہ (مخطوطہ اور طباعت کے ساتھ ) 14 ہزار سے زیادہ کتابيں ہیں ۔
چونکہ مدینہ کو اسلامی دنیا میں ایک عظیم ثقافتی اور مذہبی حیثیت حاصل ہے، اس لیے مملکت کی حکومت اسے ایک ممتاز علمی اور ثقافتی مرکز بنانے کی خواہاں ہے۔ لہذا، دنیا کے مختلف مذہبی اور ثقافتی علوم کے لیے ایک مرجع کے طور پر یہ لائبریری قائم کی گئی ، اور اس کا مقصد خطے میں موجود اوقافی لائبریریوں کے مواد کو محفوظ کرنا ہے۔
اس جگہ کو متعدد مختلف سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے،جہاں تخصصاتی کتب ،موضوعاتی انداز میں ایک فہرست کے تحت موجود ہیں،اسی طرح تلاش کرنے کے لیے یہ الیکٹرانک وسائل سے بھی آراستہ ہے۔
• جدید اور نایاب کتابوں کی ایک بڑی تعداد۔
• لائبریری کے مواد کی تلاش اور رسائی کو آسان بنانے کے لیے جدید اور جدیدتر ذرائع کی موجودگی۔
• زائرین کے لیے بہترين اور پرسکون جگہوں کی دستیابی تاکہ وہ لائبریری سے استفادہ کر سکیں۔
لائبریری کا دورہ کرنے والا لائبریری کی طرف سے فراہم کردہ ممتاز خدمات سے مستفید ہو سکتا ہے، اور وہ درج ذیل چیزوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے:
• سائنسی تحقیق اور علم کے حصول میں لائبریری میں موجود حوالہ جات کی بڑی تعداد سے فائدہ اٹھانا۔
• پڑھنے، تحقیق اور مطالعہ کی سہولت کے لیے اس جگہ کے معیار سے فائدہ اٹھائیں۔
• لائبریری کا منفرد ثقافتی دورہ کرنے کے لیے اس جگہ کے ثقافتی ماحول سے فائدہ اٹھائیں؛ اس اعتبار سے کہ یہ ایک نمایاں ثقافتی مقام ہے ۔
یہ جگہ معاشرے کے ان تمام افراد کے لیے موزوں ہے جو اسلامی دنیا کے مختلف علم و سائنس اور علمی محققین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ لائبریری مدینہ کے جنوب میں البحر محلے میں شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز روڈ کے قریب امام احمد بن حنبل روڈ پر واقع ہے۔
ایک ایسی جگہ جو مدینے کے ذائقے اور علاقائی پکوان اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مقبول پکوانوں کے مدنی ذوق سے ملاپ کے تجربے(اس کو کھا کر آزمانے) کے لیے مشہور ہے ۔
مقام لائبریری مسجد نبوی کے اندر ہے، جسے سالانہ (700 ہزار) سے زیادہ زائرین دیکھتے ہیں، اور اس کے قیام کو اسّی سال سے زیادہ کا عرصہ بیت گیاہے ، اور یہ خطے کے نمایاں ترین علمی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔