قباء ایونیو(واکنگ ٹریک)
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
مدینہ منورہ میں ایک ابھرتا ہوا جدید مقام ہے جس کی خصوصیات میں حیرت انگیز نظارے، خوبصورت سر سبز و شاداب مقامات ، اور مختلف سیاحتی سہولیات ہیں۔
یہ جگہ ایک منفرد سیاحتی مقام شمار ہوتی ہے، جس کا رقبہ (10,000 مربع میٹرہے)، جسے جدید دور کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں سبز جمالیاتی پہلو(سبزہ زار) ، متعدد سیاحتی سہولیات کی فراہمی جیسے ریستوراں، کیفے اور علاقے کے لوگوں کے لیے تقریبات اور عوامی سرگرمیاں منعقد کرنے کے لیے عوامی مقامات،شامل ہیں۔
یہ منصوبہ مملکہ کے وژن 2030کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا، جو کہ اس کے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے، "کوالٹی آف لائف پروگرام"، جس کا تعلق فرد اور خاندان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے سے ہے،جس کے لیے ایک ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ضروری ہے جو ثقافتی، تفریحی، اور سیاحتی سرگرمیوں میں شرکت کو بڑھانے والے نئے اختیارات کی حمایت کرتا ہے ۔
یہ جگہ وسیع اور ہوادار میدانوں کی وجہ سے ممتاز ہے , اس کے علاوہ:
• ایک خاندان کے لیے متعدد تفریحی اختیارات، بشمول جمالیاتی نظارے، سرگرمیاں اور خریداری کے مقامات ہیں
• سماجی ملاقاتوں اور پکنک کے لیے متعدد مقامات، بیٹھنے کی جگہیں، اور ایک جدید اور مخصوص انداز میں کیفے اور ریستوراں کا سلسلہ۔ (موجود ہے)
یہ جگہ معاشرے کے تمام افراد کے لیے موزوں ہے، کیونکہ یہ خاندانوں اور ہر عمر اور جنس کے افراد کے لیے ایک مربوط سیاحتی سہولت ہے۔یہ شاہ عبداللہ روڈ پر الرایہ محلے میں، النور مال کے سامنے واقع ہے۔
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
یہ خاندان کی تمام تفریحی اور ثقافتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور آرام، تفریح اور کھیلوں میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔