قباء ایونیو(واکنگ ٹریک)
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
قباء بولیفارڈ ایک شاندار شاپنگ مال جس میں متعدد کیفے، رسٹورنٹ، داخلی و خارجی بیٹھنے کی جگہ وغیرہ ہیں۔
قبا بولیفارڈ مشہور ریسٹورٹس اور کیفوں کی وجہ سے متحرک مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ جگہ زائرین کو بیٹھنے اور آرام کرنے کے بہترین مقامات، أنواع واقسام کے طعام و مشروبات اور قباء روڈ کے خوبصورت نظاروں کے ذریعے ایک منفرد خوشگوار تجربہ سے گزارتی ہے۔
قباء بولیفارڈ کو زائرین اور مقامی افراد کے لیے ایک تفریحی مرکز کے طور پر بنایا گیا ہے جو انہیں خوبصورت ڈیزائنز، شاندار نظاروں، انڈور اور آؤٹ ڈور بیٹھنے کی بہترین جگہوں کے ساتھ ریستوراں اور کیفے کا منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
یہ بولیوارڈ متعدد ایسی خصوصیات پر مشتمل ہے جو اسے سیاحوں اور علاقے کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم تفریحی مرکز بناتی ہیں جیسے:
- پانی چھڑکنے والے sprays کے ذریعے خوشگوار، معتدل موسم۔
- مختلف قسم کے کھانے اور مشروبات سے لطف اٹھانے کے مواقع۔
- باہر بھی بیٹھنے کے آرام دہ مقامات۔
یہ جگہ معاشرے کے تمام افراد کے لیے موزوں ہے۔ قباء بولیفارڈ کا شمار شاندار نظاروں اور معتدل ماحول پر مشتمل سہولت اور آرام فراہم کرنے والے اور کھانے پینے کی مختلف اقسام سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے والے سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے۔
قباء بولیوارڈ مدینہ کے جنوب میں قبا روڈ پر مسجد نبوی سے تقریباً 6.8 کلومیٹر اور مسجد قبا سے تقریباً 3.3 کلومیٹر دور واقع ہے۔
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
یہ خاندان کی تمام تفریحی اور ثقافتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور آرام، تفریح اور کھیلوں میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔