پکوان بازار
ایک ایسی جگہ جو مدینے کے ذائقے اور علاقائی پکوان اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مقبول پکوانوں کے مدنی ذوق سے ملاپ کے تجربے(اس کو کھا کر آزمانے) کے لیے مشہور ہے ۔
ایک ایسی منزل جو ایک ہی وقت میں خریداری اور تفریح کے مزے کو یکجا کرتی ہے، اور زائرین کو ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرتی ہے۔
ایک تجارتی کمپلیکس جو شہر کے سب سے مشہور کمپلیکس میں سے ایک ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی اسٹورز شامل ہیں۔ اس کے شو رومز خریداری کے اختیارات کی کثرت کی وجہ سے ممتاز ہیں، اور یہ اپنے زائرین کو گیمنگ ہالز، تفریحی مقامات اور بین الاقوامی ریستوراں میں انتہائی خوشگوار لمحات گزارنے کا موقع دیتا ہے۔
اس میں، خریدار خریداری کی دنیا میں ایک معیاری تجربہ پاتا ہے، کیونکہ یہ اپنے زائرین کی خریداری اور تفریحی ضروریات کو پورا کرنے میں جامعیت رکھتا ہے۔ جیسا کہ اس میں:
• مختلف تجارتی سرگرمیوں میں سب سے مشہور مقامی اور بین الاقوامی اسٹورز ہیں۔
•خریداری، تفریح اور ریستوراں کے اختیارات کا متنوع اور کثیر ہونا، اور ضروریات کی فراہمی جو مال جانے والوں کے لیے موزوں ہے
• ایک مربوط تفریحی مرکز
یہ مال اپنےنفیس ڈیزائن کی وجہ سے ممتاز ہے جو توجہ کو اپنی طرف مبذول کرتا ہے ۔ یہ 140 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ، اور یہ 4 منزلوں پر مشتمل ہے، اور اس میں 400 سے زائد اسٹورز، اور پارکنگ لاٹس شامل ہیں جہاں 500 سے زائد گاڑیوں کیلئے پارکنگ کی گنجائش موجود ہے۔
جو چیز مال کو سب سے ممتاز کرتی ہے وہ مصنوعی جھیل ہے جس کے بیچ میں ایک پرانا عرب طرز کا جہاز ہے، جہاں زائرین اس کے ارد گرد بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور یادگاری تصاویر لے کر اچھا وقت گزارتے ہیں،علاوہ ازیں مال کے بیرونی صحنوں کی خوبصورتی بھی قابل ذکرہے۔
الرشید میگا مال مدینہ کے مشرق میں کنگ عبداللہ روڈ (دوسری چورنگی) پر واقع ہے اور یہ ہفتے کے تمام دنوں میں سوائے جمعہ صبح 9 بجے سے رات 1 بجے تک کھلتا ہے۔ البتہ جمعہ کے دن اس کے دروازے 1 بجے سے رات 1 بجے تک کھلے ہوتے ہیں ۔
ایک ایسی جگہ جو مدینے کے ذائقے اور علاقائی پکوان اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے مقبول پکوانوں کے مدنی ذوق سے ملاپ کے تجربے(اس کو کھا کر آزمانے) کے لیے مشہور ہے ۔
مقام لائبریری مسجد نبوی کے اندر ہے، جسے سالانہ (700 ہزار) سے زیادہ زائرین دیکھتے ہیں، اور اس کے قیام کو اسّی سال سے زیادہ کا عرصہ بیت گیاہے ، اور یہ خطے کے نمایاں ترین علمی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔