کنگ فہد پارک
یہ خاندان کی تمام تفریحی اور ثقافتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور آرام، تفریح اور کھیلوں میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ایک مکمل سیاحتی مقام جو متعدد تہواروں تقریبات اور سرگرمیوں اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے اور زائرین کو مدینہ منورہ کی اسلامی اور تاریخی عظیم یادگاروں سے جوڑتا ہے۔
مسجد نبوی اور مسجد قباء کو جوڑنے والا ایک وسیع اور منفرد پیدل چلنے کا راستہ جس میں کئی ایک نمایاں چیزیں اکٹھی ہو گئی ہیں کیونکہ یہ تاریخی ورثے کو موجودہ لمحات کے ساتھ ایک منفرد انداز میں جوڑتا ہے اورہر عمر اور نسل کے افراد کی توجہ کا مرکز ہے ۔
یہ پیدل چلنے کے لیے ایک کشادہ راستہ ہے جو بیک وقت تجارتی ثقافتی سماجی اور کھیلوں کی تقریبات کے لیے تیار کی گئی ہے۔ مدینہ کےتجربات کے ساتھ مدینہ کے ماحول سے لطف اندوز ہونے کی جگہ ہے۔ کیونکہ یہاں متعدد دکانیں ریستوران مدینہ کے کھانوں کے اسٹالز اور سائڈ بینچز لگے ہوئے ہیں جن میں مختلف سرگرمیوں جیسے کہ ٹرالیوں اور سائیکلوں کی سواری کا تجربہ شامل ہے۔
قباء ایونیو مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے نافذ کردہ ایریا ہیومنائزیشن پروگرام کے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس کا تاریخی پہلو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل ہے کہ جو آپ مسجد قباء کے دورے کے دوران اس راستہ ہر ہفتہ کے دن کبھی پیدل اورکبھی سوار ہو کر جاتے تھے۔مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس راستے کواپنی تحویل میں لےکر ترقی دی اور آج یہ راستہ مسجد نبوی اور قباء کو ملانے کے لیے ایک واکنگ ٹریک اور تفریحی مقام بن چکا ہے۔ ایسے اب اس کا شمار ایک ایسے سیاحتی مقام کے طور پر ہوتا ہے جہاں مختلف جمالیاتی اور تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ خریداری کے مواقع بھی موجود ہیں۔
واکنگ ٹریک پیدل چلنے والوں کے لیے ایک محفوظ راستہ ہے جس کی لمبائی 3 کلومیٹر اور چوڑائی 200 میٹر ہے۔ اس کے ارد گرد گھنے درخت اور پودوں کا اہتمام ہے تاکہ یہ جگہ دیکھنے والوں بھا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ یہاں مختلف تجارتی مراکز ہیں ۔ چونکہ اس جگہ کا تعلق خطے کی تاریخ اور ورثے سے ہے جس نے اسےمزید نمایاں کر دیا ہے۔
یہ جگہ معاشرے کے تمام افراد کے لیے موزوں ہےکیونکہ یہ خاندانوں اور ہر عمر و جنس کے افراد کے لیے مکمل سیاحتی سہولیات موجود ہیں جن کےذریعےآپ اچھی تفریحی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
●پیدل چلنے والوں کے لیے تیار کردہ جگہوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ورزش کی مشق کرنا۔
●مختلف میٹنگز کے انعقاد کے لیے ایک بھرپور سیاحتی آپشن
● اس جگہ پر مختلف دکانوں میں خریداری
●زائرین کے لیے بنایا گیا ایک دلکش اورخوبصورت راستہ جہاں انتہائی مناسب طریقے سے مسجد قبا ء تک رسائی ممکن ہے
یہ راستہ مدینہ کے جنوب میں مسجد نبوی اور مسجد قباء کو ملاتا ہے۔
یہ خاندان کی تمام تفریحی اور ثقافتی تقاضوں کو پورا کرتا ہے، اور آرام، تفریح اور کھیلوں میں ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔
ایک خوبصورت اور منظم انداز میں الاوسیہ ریزروکو پرندوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔تاکہ اسےاہل علاقہ کے لیے ایک قدرتی اور نمایاں سیاحتی مقام بنایا جا سکے۔