مسجد نبوی کے صحن

  • موجود موجود
  • بچوں کیلئے مناسب بچوں کیلئے مناسب
  • اس میں نماز ہوتی ہے اس میں نماز ہوتی ہے
  • معذور افراد کیلئے مناسب معذور افراد کیلئے مناسب

مسجد نبوی تمام اطراف سے وسیع صحنوں میں گھری ہوی ہے۔ مسجد نبوی کی زیارت کرنے والا سب سے پہلے ان صحنوں میں داخل ہوتا ہے۔

نماز کے لیے تیار شدہ صحن:

مسجد نبوی کے باہر ان وسیع و عریض صحنوں کو بیٹھنے اور نماز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان صحنوں کو automaticچھتریوں کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے۔ ان صحنوں کو ان تمام عوامی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جو تمام زائرین بشمول بزرگ اور مخصوص ضروریات والے افراد کی حاجات کے لیے ضروری ہیں۔

مسجد نبوی کے صحنوں کی سب سے بڑی توسیع:

مسجد نبوی کی سب سے بڑی توسیع شاہ فہد کے دور میں ہوی، صرف بیرونی صحنوں کا رقبہ (235,000) مربع میٹر رکھا گیا۔ یہ صحن سنگ مرمر اور گرینائٹ سے تعمیر کیے گئے اور 450,000 نمازیوں کی گنجائش رکھتے ہیں۔

جغرافیائی محل وقوع
گھومنا 360